کراچی والوں تیار ہو جاؤ! محکمہ موسمیات جمعرات کو بارش کی پیش گوئی کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Mayor declares rain emergency, cancels KMC staff leaves
(فوٹو؛ فائل)

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک اور رات کے وقت خنک رہے گا تاہم جمعرات کے دوران بارش کے وقفے وقفے سے ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر کا کم از کم درجہ حرارت 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید برآں شہر میں ہوا میں نمی کی سطح 78 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں تقریباً 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے خطرے سے بچنے کے لیے بجلی کے آلات کا استعمال محدود رکھیں۔ خاص طور پر گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا پانی کے قریب نہ رہیں۔ شہری اپنے گھروں اور دفاتر میں رہ کر تازہ ترین موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Related Posts