چائے کے شوقین ہو جائیں محتاط! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے ایک مقبول مشروب ہے اور کئی افراد کے لیے کھانے کے بعد یہ روزمرہ کا اہم حصہ بن چکی ہے تاہم حالیہ تحقیق میں کھانے کے فوراً بعد چائے پینے کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق، چائے میں موجود کیفین اور ٹینن غذائی اجزاء کے جذب کو سست کر دیتے ہیں جس سے بدہضمی، تیزابیت اور معدے میں درد جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ چائے میں موجود فاسفورک ایسڈ ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے جبکہ کیفین بلڈ پریشر بڑھا سکتی ہے۔

نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ چائے یا کافی پینے سے ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ خاص طور پر کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے خون میں شکر کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے یا کافی کم از کم 30 سے 45 منٹ بعد کھانے کے بعد پینی چاہیے اور اسے بغیر چینی کے استعمال کرنا بہتر ہے۔ مزید برآں سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کرنا بھی صحت کے لیے ضروری ہے۔

Related Posts