وزیر تعلیم پنجاب نے پنجاب میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیم کے عالمی دن پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو بھی لیپ ٹاپ دیں گے۔
نجی یونیورسٹیوں کیلئے لیپ ٹاپ اپلائی کرنے کیلئے پورٹل جلد اوپن کر رہے ہیں۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا کرائیٹیریا بھی پبلک سیکٹر کے طلباء والا ہی ہوگا۔
طلباء کیلئے ڈیجیٹل دنیا کے دروازے کھل گئے! جانیں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ لون اسکیم سے کیسے مستفید ہوں؟
وزیر تعلیم نے کہا کہ گزشتہ 77 برسوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو کسی سرکاری اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پچھلے 4 سالوں میں بھی لیپ ٹاپ، اسکالرشپ اسکیم جیسے اقدامات نہیں ہوئے۔
مریم نواز نے پہلے ہی سال میں پبلک اور دوسرے سال میں نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو ایجوکیشن سپورٹ فراہم کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ اقدام کے بعد نجی یونیورسٹیوں کے طلباء بھی لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔
لودھراں: طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم، مریم نواز نے 50ہزار گھروں کی تعمیر کی خوشخبری بھی سنا دی
اپنے ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ڈے پر لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کیلئے بڑا تحفہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








