ثواب کمانے کا زبردست موقع، مسجد نبوی میں افطار دسترخوان لگانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

مسجد نبوی کا صحن، فائل فوٹو

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلئے افراد اور غیر منافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔

کیا مسجد نبوی میں سیکورٹی اہلکار کا تھپڑ کھانے والی خاتون پاکستانی ہیں؟ دیکھئے ویڈیو

بعد ازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔

Related Posts