خاتون اور مرد کو الگ الگ مقامات پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، دلخراش واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ کے قریب علاقے کیٹی زمان شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون مسمات اللہ ورائی کو قتل کیا، جبکہ دوسرے واقعے میں کوٹ میرمحمد کے علاقے میں غلام حسین تیغانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ذاتی دشمنی تھی یا غیرت کے نام پر کیا گیا! ٹک ٹاکر رضوانہ عرف حسینہ کو گولیوں سے چھلنی کردیا

دونوں مقتولین کی لاشیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related Posts