خاتون ڈی ایس پی کا عشق بڑا اسکینڈل نکلا، 1400صفحات کی رپورٹ تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون ڈی ایس پی
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی خاتون ڈی ایس پی کا عشق بڑا مالیاتی اسکینڈل نکلا۔ خاتون کے خلاف قومی سلامتی اور معلومات لیک کرنے سمیت دیگر جرائم کے انکشافات پر مشتمل 1400صفحات کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈی ایس پی کلپنا ورما پر طویل تحقیقاتی رپورٹ میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں مالی لین دین، کالز کی تفسیلات اور چیٹ ہسٹری کے علاوہ فرانزک شواہد بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کلپنا ورما کاروباری شخصیت دیپک ٹنڈن کے ساتھ قریبی رشتہ رکھتی رہیں اور اس تعلق کے دوران بھاری مقدار میں نقد رقم، زیورات اور سہولیات بھی حاصل کیں۔ اسی دوران خاتون نے ایک آپریشن کی خفیہ معلومات بھی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapoor Shonee (@kapoorshonee)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ معلومات دینا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تفتیش کے دوران بھارتی افسران کو دیپک ٹنڈن کے اکاؤنٹس سے کروڑوں کے لین دین کے ثبوت ملے ہیں جن پر تفتیشی اداروں نے سوالات اٹھا دئیے۔

طویل تفتیشی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کاروباری شخص سے علیحدہ ہونے کے بعد ڈی ایس پی کلپنا ورما ایک اور شخص سے رابطے میں رہی جو ڈی ایف او افسر بتایا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کلپنا ورما کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی ہوسکتی ہے اور معطلی کے ساتھ ساتھ ملازمت سے برطرف بھی کیاجاسکتا ہے جبکہ یہ رپورٹ آئی جی پولیس کے پاس پہنچ چکی ہے جس پر غور و خوض جاری ہے۔

Related Posts