بی بی سی کی آوازِ ہند: کئی تاریخی لمحات کے رپورٹر مارک ٹلی انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مارک ٹلی
(فوٹو: آن لائن)

بی بی سی کی آوازِ ہند کہلانے والے سینئر اور نامور نامہ نگار اور کئی تاریخی لمحات کے رپورٹر مارک ٹلی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارک ٹلی کا انتقال 90سال کی عمر میں اتوار کے روز ہوا جنہیں برصغیر کے اہم تاریخی لمحات کی کوریج کے باعث لاکھوں ناظرین نے بی بی سی کی آوازِ ہند سمجھا۔ مارک ٹلی برطانوی دورِ حکومت میں بھارت میں ہی 1935 میں پیدا ہوئے تھے۔

مارک ٹلی نے بھارت کو اپنا وطن اور صحافتی شناخت بناتے ہوئے آہستہ آہستہ ملک کے سب سے مشہور غیرملکی نامہ نگار کا رتبہ حاصل کیا۔ ایک بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ مارک ٹلی کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے اور خطے کی تاریخ کے کئی فیصلہ کن لمحات کی رپورٹنگ بھی کی۔

اس حوالے سے بی بی سی کے عبوری سربراہ جوناتھن منرو کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سر مارک نے رپورٹنگ کے ذریعے بھارت کو دنیا میں پیش کیا اور ملک کی رنگا رنگ ثقافت اور متنوع روایات برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچائیں۔

کیمبرج یونیورسٹی سے الٰہیات کی تعلیم حاصل کرنے اور کچھ عرصے تک ایک مذہبی مدرسے سے وابستہ ہونے کے باوجود مارک ٹلی نے 1965 میں بھارت لوٹنے پر نئی دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں بطور منتظم شامل ہو کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

Related Posts