آج کا دن مختلف بروج کے لیے مختلف پیغامات لے کر آیا ہے۔ کہیں جذبات میں نرمی اور صبر کی ضرورت ہے تو کہیں مالی معاملات میں احتیاط کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ محبت، خاندان، صحت اور پیشہ ورانہ زندگی، ہر پہلو پر ستاروں کے اثرات نمایاں رہیں گے۔ آئیے جانتے ہیں آج کا دن بارہ بروج کے لیے کیسا رہے گا۔
حمل (Aries)
آج آپ جذباتی طور پر قدرے زیادہ حساس محسوس کر سکتے ہیں اس لیے بہتر ہوگا کہ ایسے افراد یا حالات سے دور رہیں جو آپ کو ذہنی یا جذباتی تکلیف پہنچا سکتے ہوں۔ مالی معاملات میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور آمدنی میں اضافے کی بھی امید ہے تاہم ساتھ ہی اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے توازن برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ شریکِ حیات کے ساتھ محبت، سمجھداری اور اپنائیت گھر کے ماحول کو خوشگوار بنائے گی اور سکون نصیب ہوگا۔ پیشہ ورانہ میدان میں محتاط رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی محنت کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ اگر آپ اپنے کام بروقت مکمل کر لیتے ہیں تو خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزار سکیں گے، جو دن کے اختتام پر آپ کو تازگی اور اطمینان بخشے گا۔
برج ثور (Taurus)
آج آپ کی خوش اخلاقی اور مہربانی قدرتی طور پر خوشی کے لمحات کو آپ کی طرف متوجہ کرے گی۔ والد کی جانب سے ملنے والی نصیحت یا رہنمائی کام کے معاملات میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ کسی ایسے رشتہ دار سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے جس سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں رہا جس سے گھر کا ماحول خوشیوں سے بھر جائے گا۔ محبوب کی جانب سے موصول ہونے والی کال یا پیغام آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے گا۔ کسی میٹنگ، لیکچر یا گفتگو کے دوران حاصل ہونے والی معلومات مستقبل کے لیے نئے اور مثبت خیالات کو جنم دے سکتی ہیں۔ اگرچہ آپ خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا ارادہ کریں گے مگر کام میں مصروفیت رکاوٹ بن سکتی ہے تاہم شریکِ حیات آپ کو خاص اور محبوب محسوس کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
جوزا (Gemini)
آج منفی خیالات کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں کیونکہ یہی خیالات آپ کی توانائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اگر طویل عرصے سے مالی پریشانی کا سامنا رہا ہے تو آج کسی غیر متوقع ذریعے سے آسانی مل سکتی ہے جو کئی مسائل کو بیک وقت حل کر دے گی۔ اپنی اولاد کی حوصلہ افزائی کریں اور ان پر اعتماد کا اظہار کریں لیکن ساتھ ہی صبر اور حقیقت پسندی کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، کیونکہ آپ کا یقین فوری نتائج سے زیادہ اہم ہوگا۔ ازدواجی یا محبت کی زندگی میں کچھ تناؤ یا الجھن پیدا ہو سکتی ہے اور شریکِ حیات سے اختلاف کا بھی امکان ہے اس لیے گفتگو میں نرمی اور تحمل اختیار کریں۔ اپنے مقاصد کی جانب مستقل مزاجی سے قدم بڑھاتے رہیں اور جلدبازی میں فیصلے کرنے سے گریز کریں مستقبل میں یہی رویہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
سرطان (Cancer)
زندگی کو سنجیدگی سے لینا اور اس کی قدر کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ خود کا خیال رکھنا ہی خود سے کیا گیا سب سے مضبوط وعدہ ہوتا ہے۔ آج گھریلو اخراجات میں معمولی اضافہ ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ بعض افراد زیورات یا کسی کارآمد گھریلو چیز کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔ رومانوی خیالات کو فی الحال اپنے دل تک محدود رکھنا زیادہ مناسب ہوگا۔ کئی دنوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آج کام کا دباؤ کم محسوس ہوگا اور آپ اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ گھر پر فلم یا میچ دیکھنا خاندانی رشتوں کو مضبوط کرے گا۔ اگر شریکِ حیات کسی کے اثر میں آ کر بحث پر آمادہ ہو جائے تو صبر، محبت اور سمجھداری سے معاملہ کریں، یہی رویہ دوبارہ سکون بحال کرے گا۔
اسد (Leo)
حالیہ واقعات آپ کو ذہنی طور پر بےچین کر سکتے ہیں اس لیے مراقبہ یا یوگا کے ذریعے خود کو پرسکون رکھنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آج کسی کو رقم ادھار دینے سے بہتر ہے کہ نرمی کے ساتھ معذرت کر لی جائے، خاص طور پر قلیل مدت کے لیے۔ خاندانی معاملات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے، اس لیے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہ برتیں۔ یاد رکھیں کہ ناکامیاں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں انہیں خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اہم افراد سے معاملات طے کرتے وقت ہوشیار رہیں کیونکہ اس دوران آپ کو کوئی قیمتی سبق سیکھنے کو مل سکتا ہے۔ کسی رشتہ دار کی اچانک آمد آپ کا وقت لے سکتی ہے اور ازدواجی زندگی کچھ بوجھل محسوس ہو سکتی ہے اس لیے صبر اور توازن برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ خود کو پُراعتماد، متحرک اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار محسوس کریں گے۔ جائیداد یا رئیل اسٹیٹ سے متعلق معاملات سازگار دکھائی دے رہے ہیں تاہم خاندان کو مناسب وقت نہ دینے کی صورت میں گھریلو مسائل سر اٹھا سکتے ہیں۔ کوئی قریبی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو سکتی ہے جو دن کو مزید خوشگوار بنا دے گی۔ طویل عرصے سے التوا کا شکار کام اور منصوبے اب درست سمت میں آگے بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ مصروف دن کے باوجود اگر ذاتی وقت مل جائے تو اسے مثبت انداز میں استعمال کریں کیونکہ یہی وقت آپ کے بہتر مستقبل کی بنیاد بن سکتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ دن محبت، ہم آہنگی اور ازدواجی خوشیوں سے بھرپور رہے گا۔
میزان (Libra)
آج گاڑی چلاتے وقت غیر معمولی احتیاط برتیں، خاص طور پر موڑوں پر کیونکہ کسی اور کی لاپرواہی آپ کے لیے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ طویل مدتی سرمایہ کاری سے فی الحال اجتناب کریں اور کسی قریبی دوست کے ساتھ پرسکون اور خوشگوار لمحات گزاریں۔ بزرگ افراد کچھ غیر مناسب یا غیر متوقع مطالبات کر سکتے ہیں اس لیے صبر و تحمل سے کام لینا بہتر ہوگا۔ محبت کے معاملات میں آپ خاندان کے جذبات اور احساسات کا خاص خیال رکھیں گے۔ آپ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اس لیے ملنے والے مواقع کو ضائع نہ ہونے دیں۔ اگرچہ فارغ وقت کے باوجود دل میں ہلکی سی بےچینی رہ سکتی ہے لیکن دن کا اختتام شریکِ حیات کے ساتھ ایک خوبصورت اور یادگار لمحے پر ہوگا۔
عقرب (Scorpio)
آج کا دن کچھ دباؤ والا ثابت ہو سکتا ہے اور معمولی اختلافات بھی چڑچڑاپن یا بےچینی کا باعث بن سکتے ہیں۔ نئی ڈیلز یا سرمایہ کاری میں خاص احتیاط برتیں کیونکہ بظاہر پرکشش نظر آنے والے مواقع متوقع نتائج نہیں دے سکیں گے۔ خاندان آپ کی ترجیح رہے گا اور کسی قریبی دوست کے ساتھ تعلق آہستہ آہستہ گہرے اور رومانوی رشتے میں بدل سکتا ہے۔ کام کی جگہ سینئر افسران اور ساتھیوں کی حمایت آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔ گھر میں کسی پرانی چیز کی دریافت اور اس کی صفائی یا ترتیب آپ کو غیر معمولی خوشی دے سکتی ہے۔ شریکِ حیات آپ کو جذباتی سہارا دے گا اور خاموشی سے آپ کی بات سنے گا جو آپ کے لیے باعثِ سکون ہوگا۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے جسم کو مناسب آرام کی ضرورت ہے،کیونکہ حد سے زیادہ محنت آپ کو تھکاوٹ اور منفی سوچ کی طرف لے جا سکتی ہے۔ گھریلو ضروریات پر خرچ وقتی طور پر مالی دباؤ بڑھا سکتا ہے، مگر یہی خرچ مستقبل میں بڑے مسائل سے بچانے میں مدد دے گا۔ کسی ننھے بچے کی صحت فوری توجہ چاہتی ہے اس لیے طبی مشورے کو نظرانداز نہ کریں۔ رائے کے اختلافات ذاتی تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں لہٰذا گفتگو میں احتیاط اور نرمی ضروری ہوگی۔ وقت بے حد قیمتی ہے اسے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دانشمندی سے استعمال کریں۔ پسندیدہ مشغلے کا منصوبہ اچانک مہمانوں کی آمد سے متاثر ہو سکتا ہے۔ شریکِ حیات کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان ہے اس لیے تحمل اور واضح بات چیت سے معاملات سنبھالیں۔
جدی (Capricorn)
آج خوشی، تفریح اور زندگی سے بھرپور لطف اٹھانے کا جذبہ غالب رہے گا۔ کوئی قرض خواہ رقم کی واپسی کا تقاضا کر سکتا ہے اور اگرچہ آپ ادائیگی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، مگر کچھ عرصے کے لیے مالی دباؤ محسوس ہوگا اس لیے نئے قرض لینے سے گریز کریں۔ خاندان کے ساتھ وقت گزاریں اور محبت کا کھل کر اظہار کریں، اس سے باہمی رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ آپ کا اعتماد اور جرات سب کی توجہ حاصل کرے گی اور پیشہ ورانہ میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔ فارغ وقت کو غیر ضروری مشغولیات میں ضائع کرنے کے بجائے کسی پسندیدہ سرگرمی میں لگائیں یہ آپ کو تازگی اور مثبت تبدیلی دے گا۔ دن کا اختتام شریکِ حیات کے ساتھ نہایت خوشگوار اور یادگار لمحے پر ہوگا۔
دلو (Aquarius)
اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آج سفر کے دوران خاص احتیاط کریں خصوصاً ہجوم والی جگہوں پر۔ مالی لحاظ سے آپ میں خود کمانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے بس اپنے اوپر اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزار کر ذہنی دباؤ کم کریں، کیونکہ آپ کی جذباتی کیفیت شریکِ حیات کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ کام کی جگہ اچانک جانچ پڑتال کا سامنا ہو سکتا ہے اس لیے ہر کام میں احتیاط برتیں اور غلطیوں سے بچیں۔ کاروباری افراد کو آج اپنے کاروبار کو نئی سمت دینے کا خیال آ سکتا ہے۔ گھر میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے چھوٹے افراد کے ساتھ وقت گزارنا فائدہ مند ہوگا۔ شریکِ حیات کی وجہ سے ساکھ پر معمولی اثر پڑ سکتا ہے اس لیے معاملات کو سمجھداری اور تحمل سے سنبھالیں۔
حوت (Pisces)
آج خود کو پُرسکون رکھیں اور غیر ضروری الجھن سے بچنے کی کوشش کریں تاکہ ذہنی وضاحت برقرار رہے۔ اخراجات پر کڑی نظر رکھنا ضروری ہے کیونکہ غیر ضروری خرچ مستقبل میں مالی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جذباتی طور پر لیا گیا کوئی قدم آپ کے حق میں جا سکتا ہے تاہم اپنے گہرے احساسات اور راز فی الحال اپنے تک محدود رکھنا بہتر ہوگا۔ صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھیں اور چھوٹی مگر اہم تبدیلیاں کریں کیونکہ کامیابی اب زیادہ دور نہیں۔ مثبت توانائیاں آپ کے گرد موجود ہیں جو خوشی کے کئی مواقع فراہم کریں گی، تاہم شریکِ حات کی صحت پر خاص توجہ دینا ضروری ہوگا۔
مجموعی طور پر آج کا دن صبر، توازن اور سمجھداری کا تقاضا کرتا ہے۔ اگر آپ حالات کو سنجیدگی سے سمجھتے ہوئے فیصلے کریں تو مشکلات کے باوجود بہتری کے راستے کھل سکتے ہیں۔ ستارے رہنمائی ضرور دیتے ہیں مگر اصل کامیابی آپ کے اپنے رویے اور فیصلوں میں پوشیدہ ہوتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








