اسلام مخالف زہریلا پراپیگنڈہ: آسٹریلیا نے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام مخالف
(فوٹو: وی نیوز)

آسٹریلین حکومت نے اسلام مخالف نفرت انگیز زہریلا پراپیگنڈہ کرنے والے اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں انفلوئنسر نے ہرزہ سرائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین حکام نے ایسے افراد کے ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیسلہ کیا ہے جو نفرت کو فروغ دینے کیلئے آسٹریلیا کا رخ کرنے والے ہوں۔ آسٹریلین وزیر داخلہ ٹونی برک کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانا آسٹریلیا آنے کی کوئی اچھی وجہ نہیں۔

اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یہود نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ آسٹریلین حکام نے اسرائیل سے روانہ ہونے سے صرف 3 ہی گھنٹے پہلے ان کا ویزہ منسوخ کردیا، تاہم آسٹریلین وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آنے کے خواہش مند افراد درست ویزا کیلئے درخواست دیں۔

وزیر داخلہ ٹونی برک نے مزید کہا کہ جو لوگ آسٹریلیا آنا چاہتے ہیں، وہ درست مقاصد کے ساتھ ملک کا سفر کریں۔

خیال رہے کہ ویزا منسوخی سے چند ہی گھنٹے پہلے اسرائیلی انفلوئنسر سیمی یہود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسلام مخالف نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام قابل نفرت نظریہ اور جارحانہ سوچ ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی یہود برطانوی شہری تھے جس نے حال ہی میں اسرائیلی شہریت حاصل کی اور ماضی میں صومالی نژاد مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کو امریکا سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts