کراچی کے مختلف علاقوں میں شہر کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر مبنی وال چاکنگ سامنے آ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں دیواروں پر نعرے تحریر کیے۔ وال چاکنگ میں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے اور فوج کے سپرد کرنے کے مطالبات درج تھے۔
کیا واقعی 28 ویں ترمیم میں کراچی الگ صوبہ! سندھ کی سیاست میں کھلبلی، حقیقت کیا ہے؟
نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی وال چاکنگ کی ویڈیوز اور تصاویر بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی گئیں، جس کے بعد معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے 18ویں آئینی ترمیم کو غلط قرار دیتے ہوئے کراچی کو وفاق کے ماتحت دینے کی تجویز پیش کی تھی، جس کے بعد شہر کی سیاسی فضا میں ایک بار پھر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








