انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے اہم مرحلے میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شسکت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ٹیم، فائل فوٹو

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 111 رنز کا ہدف 18ویں اوور یعنی 197 گیندوں قبل 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کے سمیر منہاس نے 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 59 گیندوں پر 76 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 29ویں اوور میں 110 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، کیوی بیٹر ہیوگو بوگیو نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Posts