دیکھئے ویڈیو: پشاور میں پرسنلائزڈ نمبرپلیٹس کی نیلامی، ‘خان نمبر پلیٹ’ کتنے میں فروخت؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پشاور کے نشتر ہال میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کروڑوں روپے میں نمبر پلیٹس فروخت کردی گئیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے جاری نیلامی میں اب تک ’’وزیر 1‘‘ کو سب سے زیادہ بولی دیکر خریدا گیا۔ وزیر 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

• زرداری، نواز شریف، عمران خان، اپنے پسندیدہ لیڈر کے نام کی فینسی نمبر پلیٹ حاصل کریں، جانئے نیلامی میں شرکت کا طریقہ

’آفریدی 1‘ کو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، مذکورہ نمبر پلیٹ ایک کروڑ 40 لاکھ پچاس ہزار روپے میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خریدلی۔

 نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت والی ’خان 1‘ پر لگائی گئی جسے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔

804 نمبر پلیٹ آکشن سے نکال دی گئی، زرداری، شریف، قومی کرکٹرز کے نام کی نمبر پلیٹس اگلی بولی میں آئیں گی۔

Related Posts