پاکستان کے کس ضلع میں سب سے زیادہ اور کس ضلع میں سب سے کم بے روزگاری ہے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نوکری کی تلاش میں ایک ہجوم، فائل فوٹو

پاکستان کے ہر چار میں سے ایک ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔ یہ بات پاپولیشن کونسل کے اعدادوشمار پر فافن  کی جانب سے جاری تجزیاتی رپورٹ میں کہی گئی ۔

رپورٹ  کے مطابق ملک کے مجموعی طورپر 129 اضلاع میں سے 36 اضلاع شدید بیروزگاری کا شکارہیں، بلوچستان کا ضلع پنجگور 36 فیصد بے روزگاری کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے، جبکہ سب سے کم بے روزگاری کا تناسب کراچی سنٹرل میں صرف 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے روزگار، سروے رپورٹ میں اہم انکشافات

فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 31 اضلاع میں بے روزگاری کی شرح 12.5 فیصد سے 35.9 فیصد کے درمیان ہے، جبکہ صوبے کے 4 اضلاع میں بے روزگار افراد کی تعداد 30 فیصد سے زائد ہے، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں جہاں بے روزگاری 10 فیصد سے کم ہو۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی بھی ضلع میں بے روزگاری کی شرح 20 فیصد سے تجاوز نہیں کرتی، پنجاب میں گجرات سب سے کم بے روزگاری والا ضلع ہے جہاں یہ شرح 6.8 فیصد ہے،جبکہ مظفرگڑھ میں بے روز گار افراد کا تناسب 17.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بے روزگاروں کیلئے خوشخبری، ڈیجیٹل یوتھ حب سے نوکریاں ملیں گی

ملک کے مجموعی طورپر 129 اضلاع میں سے 36 اضلاع شدید بیروزگاری کا شکار ہیں، بلوچستان کا ضلع پنجگور 36 فیصد بے روزگاری کے ساتھ ملک میں سرفہرست ہے، جبکہ سب سے کم بے روزگاری کا تناسب کراچی سنٹرل میں صرف 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts