قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
شعیب ملک نے خانہ کعبہ کے سامنے کھینچی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں ہر مسلمان کیلئے دل چھو لینے والی دعا کی کہ ہر مسلمان کو یہ روحانی کیفیت نصیب ہو، آمین۔
اس دعا سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمرے کے دوران حاصل ہونے والی روحانی کیفیات اور تجربات سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے چند دن قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے چند روز قبل ہی اپنی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کی سالگرہ منائی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








