آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو انہوں ایک شاندار بالر قرار دیا۔
آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مچل مارش نے بابر اعظم کی تکنیک اور بیٹنگ کو سراہتے ہوئے انہیں دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار دیا اور ان کے لیے عزت کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی تیز رفتاری اور بالنگ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار بالر قرار دیا۔
مچل مارش نے بابر اعظم کی مستحکم بیٹنگ اور میچ جتوانے کی صلاحیت کو سراہا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک خطرناک بالر مانا گیا ہے۔
مچل مارش کے یہ تبصرے دونوں ٹیموں کے درمیان جاری کرکٹ مقابلوں کے تناظر میں سامنے آئے ہیں جہاں پاکستان کے اہم کھلاڑیوں کی کارکردگی عالمی توجہ کا مرکز ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچی ہے۔ جہاں دونوں ٹیمیں کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مد مقابل ہونگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








