اماراتی حکام کا حیران کن منصوبہ! دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک کا بنائی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ خلیج ٹائمز)

دبئی کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپر اتھرا دبئی نے اعلان کیا ہے کہ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کے اندر دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ تعمیر کی جائے گی۔ یہ منفرد سڑک مکمل طور پر سنہرہ دھات پر مشتمل ہوگی اور اس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے خریداروں، سیاحوں اور تجارتی شراکت داروں کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے۔

اتھرا دبئی (Ithra Dubai) نے دبئی میں باضابطہ طور پر دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ (Dubai Gold District) کا افتتاح بھی کر دیا ہے جس کے اندر یہ گولڈ اسٹریٹ تعمیر کی جائے گی۔ اس سڑک کو ڈسٹرکٹ کا مرکزی اور نمایاں پرکشش مقام قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کی تعمیر میں خاص طور پر سنہری ڈیزائن اور گولڈ تھیم کو نمایاں رکھا جائے گا۔

یہ منصوبہ سونے اور زیورات کے کاروبار کو ایک ہی مقام پر مجتمع کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ دبئی کو عالمی سطح پر سونے کی تجارت اور زیورات کے کاروبار کا ایک بڑا اور موثر مرکز بنایا جا سکے۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کو دبئی کا نیا ہوم آف گولڈ قرار دیا گیا ہے جہاں سونے کی ریٹیل فروخت، بلین (Bullion) ٹریڈنگ، ہول سیل کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق تمام سرگرمیاں ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

Dubai Gold District

اہم نکات:

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں ایک ہزار سے زائد ریٹیلرز موجود ہوں گے، جو سونے، زیورات، پرفیوم، کاسمیٹکس اور لائف اسٹائل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

معروف زیورات کے برانڈز جیسے جواہرا جیولری (Jawhara Jewellery)، ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز (Malabar Gold & Diamonds)، الرمیزان (Al Romaizan) اور تنشک جیولری (Tanishq Jewellery) پہلے ہی یہاں موجود ہیں جبکہ جویالککس (Joyalukkas) نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا سب سے بڑا فلیگ شپ اسٹور قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گولڈ اسٹریٹ ڈسٹرکٹ کا سب سے نمایاں حصہ ہوگی، جس کے ڈیزائن اور تعمیر سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔

سال 2024–2025 کے دوران متحدہ عرب امارات نے تقریباً 53.41 ارب ڈالر مالیت کے سونے کی تجارت کی جس کے بعد ملک دنیا میں سونے کی دوسری سب سے بڑی فزیکل گولڈ ٹریڈنگ ڈیسٹینیشن بن چکا ہے۔

گولڈ ڈسٹرکٹ نے 2025 کے دوران 147 سے زائد قومیتوں کے خریداروں اور صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا جو اس کی عالمی حیثیت اور تجارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Posts