بھارتی معاشی حب ممبئی کے علاقے وِکھروڑی میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران لگایا گیا ایک بڑے لاؤڈ اسپیکر اچانک زمین پر گر گیا جس کے نتیجے میں ایک تین سالہ بچی شدید زخمی ہو جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم معصوم بچی راستے میں جان کی بازی ہار گئی ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ آمبیدکر نگر، ٹاگور نگر محلے میں پیش آیا۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دیتا ہے کہ ایک شخص اپنے سر پر کپڑوں کا بٹہ لے جاتے ہوئے اسپیکر کے قریب سے گزر رہا تھا۔ اس کے بیگ کی لٹکی ہوئی چیزیں لاؤڈ اسپیکر کے تاروں میں الجھ گئی تھیں جس کے باعث اسپیکر کا ڈھانچہ لاچار ہو کر نیچے گر گیا اور وہ براہِ راست بچی پر جا گرا جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد تفتیشی رپورٹ درج کر دی ہے اور واقعے میں ممکنہ غفلت کے پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے زخمی ہونے کے بعد دیگر بچے اور لوگ فوری طور پر مدد کے لیے حرکت میں آتے ہیں۔
MUMBAI TRAGEDY | 3-year-old girl dies in Vikhroli after loudspeaker falls on head, declared dead on arrival in hospital. pic.twitter.com/8PeeFoWvI8
— The Tatva (@thetatvaindia) January 27, 2026
لاؤڈ اسپیکر نے تین سالہ بچی کی جان لے لی!دیکھیں المناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر تقریب کے لیے سڑک پر رکھے گئے تھے لیکن حفاظتی انتظامات ناکافی تھے جس پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








