پانچ لاکھ 19 ہزار تنخواہ، گاڑی، رہائش گاہ اور بہت کچھ! محمود خان اچکزئی کی حیران کن مراعات کی تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حقوق، مراعات اور سہولیات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اس عہدے پر فائز ہیں۔

فافن نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کو وفاقی وزیر کے برابر تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں۔ ان کی آئینی حیثیت اہم ہے اور ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران انہیں ترجیح حاصل ہوتی ہے۔

ماہانہ مالی مراعات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی بنیادی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہے۔ اس کے علاوہ انہیں آلات الاؤنس 5 ہزار روپے، سپلیمنٹری الاؤنس 6 ہزار روپے، اور یوٹیلیٹی الاؤنس 22 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔

رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر کو فرنشڈ سرکاری رہائش دی جائے گی، اور اگر وہ سرکاری رہائش نہ لیں تو حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 3 ہزار 125 روپے ماہانہ کرایہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہیں سرکاری گاڑی بھی فراہم کی جائے گی جس کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔

فافن کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ضرورت پڑنے پر پاک فضائیہ یا حکومت کے ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرسکتے ہیں۔ سفر کے دوران انہیں روزانہ 4,050 روپے الاؤنس اور سرکاری قیام کے دوران 4 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملے گا۔

رہائش کے دوران اپوزیشن لیڈر کے لیے ایک پرائیویٹ سیکرٹری، ایک پرسنل اسسٹنٹ، ایک اسٹینوگرافر، ایک قاصد اور ایک نائب قاصد دستیاب ہوں گے۔ رہائش پر سرکاری ٹیلی فون بھی ہوگا جس پر اندرون ملک کالز مفت ہوں گی۔ اسی طرح علاج اور طبی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

Related Posts