لاہور، بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر ماں کے چھلانگ لگانے کا انکشاف: بچی کی لاش مل گئی۔ریسکیو

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 9 ماہ کی معصوم بچی کھلے مین ہول میں گر گئی تو ماں نے اس کی جان بچانے کیلئے خود چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماں اور بیٹی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے بھاتی گیٹ کے نزدیک سیوریج ہول میں گرنے والی خاتون کی لاش جائے وقوعہ سے 3 کلومیٹر دور آؤٹ فال روڈ سے برآمد ہوئی تھی۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔

ریسکیو ورکرز کی غوطہ خور ٹیم کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کی لاش لاہور کے علاقے سگیاں سے ملی۔ اس سے قبل لاہور میں سیر کرنے کیلئے آنے والا خاندان مینارِ پاکستان کے بعد داتا دربار پہنچا تھا، اس دوران خاتون اور بچی سیوریج لائن کی منڈیر پر بیٹھیں اور پھر نیچے جا گریں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو 1روز میں رپورٹ دینے کی پابند ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈائریکٹر ٹیبا شبیر حسین کو معطل کردیا، اس کے علاوہ غفلت اور کوتاہی کے الزامات پر پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد بھی ہٹا دئیے گئے۔ ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ جس سیوریج ہول میں 2 افراد گرنے کا دعویٰ کیاجارہا ہے، وہاں تکنیکی اعتبار سے کوئی ڈوب ہی نہیں سکتا۔

Related Posts