وزیر اطلاعات کی عمران خان کو معائنے کیلئے پمز لانے کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو معائنے کیلئے پمز لائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔ پمز ہسپتال میں معائنہ معمولی طبی کارروائی کیلئے کیاگیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا مطائنہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے ماہرین نے کیا اور معمولی طبی کارروائی کیلئے پمز ہسپتال لے جانے کی تجویز بھی دی۔ ہفتے کی رات کو عمران خان کو پمز ہسپتال لے جایا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو پمز ہسپتال میں صرف 20 منٹ کے معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس دوران عمران خان مکمل صحت مند تھے جنہیں کسی بھی سنگین طبی علاج کی ضرورت نہیں تھی۔

اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان کا علاج کسی سرکاری ہسپتال میں ہوا تو یہ تشویشناک پہلو ہوگا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو طبی پیشرفت سے آگہی نہیں دی گئی۔

تاہم وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں جبکہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں جبکہ معمولی معائنہ صرف پیشگی حفاظتی اقدام تھا۔

افواہیں کیا تھیں؟

سوشل میڈیا پر حال ہی میں پھیلنے والی افواہیں مختلف رہیں جن میں عمران خان کی دائیں آنکھ ضائع ہونے کے خدشے سے لے کر زندگی کو لاحق خطرات تک مختلف افواہیں پھیلائی گئیں اور مختلف یوٹیوبرز نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts