ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مں اضافے کا خدشہ ہے، ابتدائی ورکنگ سامنے آنے کے بعد جہاں پیٹرول کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ کسی قدر مستحکم رہے گی، وہیں ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم انڈسٹری نےقیمتوں سےمتعلق ورکنگ پیپراوگرا کو ارسال کردیا ہے،ابتدائی حساب کتاب کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسےفی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسےاضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت مبینہ طور پر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پر بھی غور کرے گی، رپورٹ کے مطابق اوگرا سے ورکنگ پیپر کل حکومت کو بھجوا دیا جائے گا،جس کے بعد حکومت ٹیکسز اور لیوی میں رد و بدل کے اختیار کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور کرے گی۔
اس بات کا امکان کم ہے کہ ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرتے ہوئے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتون کا بھاری بوجھ ڈالے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








