کراچی: قائد آباد کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی، بڑے نقصان کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دکانوں میں آگ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی ہے جس سے بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

خوفناک آتشزدگی کے باعث دکانوں کے جلتے ہوئے سامان سے نکلتا ہوا سیاہ دھواں آسمان کی جانب بلند ہونے لگا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی ہے۔آگ لگنے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی جہاں رہائشی مقام پر غیرقانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں یہ آگ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں واقع کپڑے کے گودام میں لگی۔ فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں 7فائر ٹینڈرز اور واٹر ٹینکرز کا استعمال کیا گیا۔

فائر آفیسر کے بیان کے مطابق ایک رہائشی پلاٹ میں پرانے کپڑوں کا گودام بنایا گیا تھا جبکہ رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

Related Posts