ابھی شادی نہیں کریں گے۔اداکارہ نکی تمبولی کا مسلمان بوائے فرینڈ کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نکی تمبولی
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی اداکارہ نکی تمبولی سمیت بہت سے ایسے ستارے ہیں جو کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں یا ملاقاتیں کرتے ہیں، اور مذہب کے الگ ہونے کو اہمیت نہیں دیتے، تاہم ابھی تک ایسے متعدد جوڑوں کی شادی نہیں ہوئی۔

اداکارہ نکی تمبولی بھی ایک مسلمان اداکار سے عشق کر بیٹھیں اور اب یہ دونوں فنکار لیو اِن ریلیشن شپ کے تحت ایک ساتھ رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ کا نام ارباز پٹیل ہے جو ایک مسلمان اداکار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

تاہم دونوں فنکاروں کے مداح ان کے باہمی رشتے کو پسند کررہے ہیں اور دونوں سے بار بار یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گے۔ نکی تمبولی اور ارباز جلد ہی دی 50 نامی رئیلٹی شو کا حصہ بننے والے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں فنکار عوامی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نکی تمبولی نے کہا کہ ہم ابھی شادی نہیں کریں گے اور جب تک رئیلٹی شو نہ جیت لین، اس وقت تک شادی کے بارے میں سوچنا بھی ممکن نہیں۔ ہم اچھے دنوں کی امید میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

ایک اور انٹرویو کے دوران نکی تمبولی نے کہا کہ فی الحال ہم شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، کیونکہ ہماری مکمل توجہ کیرئیر پر ہے، اور فی الحال ہمارا وقت ایک دوسرے کے ساتھ اور اپنے اپنے خاندان کے ساتھ گزر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

ان کا کہنا تھا کہ شادی کیلئے ابھی وقت ہے۔ ایک جوڑے کے طور پر ہم اپنے سفر کا لطف اٹھار ہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں۔ شادی سمیت کسی چیز میں جلد بازی کرنے کی خواہش نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

ماضی میں ارباز پٹیل نے بھی ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ابھی ہم شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہے، اپنے سفر کو انجوائے اور ساتھ ہی ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق نکی تمبولی اور ارباز پٹیل کے مابین محبت کی راہ میں مذہب کبھی رکاوٹ نہیں بن سکا جو نہ صرف ساتھ رہتے ہیں بلکہ محبت بھری تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Related Posts