نوجوان ہیرو کیساتھ 16سالہ ہیروئن کا بولڈ سین، عوام مشتعل، ڈرامہ بند کرنیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بولڈ سین
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ٹی وی چینلز میں بولڈ سین کوئی نئی بات نہیں رہے، تاہم 16سالہ ہیروئن کے 24سالہ نوجوان ہیرو کے ساتھ بولڈ سین نے عوام کا پارہ ہائی کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ڈرامہ بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل کے بولڈ سین کے باعث انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ایک 16 سالہ اداکارہ مرد ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی سین کرتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بولڈ سین ڈرامہ سیریل ‘رم جھم چھوٹی عمر بڑا سفر’ میں دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FM🧸🧡 (@fatimaxmineee)

سوشل میڈیا صارفین ٹی وی سیریل کو اس کے بولڈ مناظر کے باعث تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شو کی حالیہ قسط میں نشر کی گئی بولڈ ویڈیو دکھایا گیا کہ سمیر کا کردار ادا کرنے والا ہیرو سمیر جس کا کردار ہمانشو نے ادا کیا ہے، رم جھم (جس کا کردار یشیکا شرما نے ادا کیا) کے سامنے اپنی شرٹ اتار دیتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہیرو 16سالہ بچی کو اپنی جانب کھینچتا ہے جس کے لباس میں مسئلہ پیدا ہونے پر ہیرو اسے اپنی شرٹ بھی پہنا دیتا ہے۔ دونوں کے مابین رومانوی کیمسٹری دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور فوری طور پر ڈرامے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی شو میں اس سے قبل بھی ایک تنازعہ کھڑا ہوچکا تھا جبکہ نئے سین کے باعث سوشل میڈیا پر ایک اور ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اور سب سے بڑا سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ وہ کون سا قانون اور معاشرہ ہے جو 15سے 16

سالہ بچی پر اس قسم کے مناظر فلمانا درست قرار دے گا؟

عوام کی بڑی تعداد نے شو کے متعلق منفی تبصرے کیے، تاہم بے شمار سوشل میڈیا صارفین اس شو میں کمسن اداکارہ اور نوجوان ہیرو کی اداکاری کی تعریف بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ڈرامے کے بولڈ سین کی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ملاحظہ کیاجاسکتا ہے۔

Related Posts