حکومت نے ڈی آئی جی ٹریفک (کراچی) پیر محمد شاہ کو مبینہ طور پر گل پلازہ سانحے کے بعد ٹریفک کی صورتحال کنٹرول نہ کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو نیا ڈی آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا۔ ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیر محمد شاہ کا قصور؟
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحے کے بعد ٹریفک کی صورتحال کنٹرول نہ کرسکنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ گل پلازہ سانحے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال ابتر تھی، جس کے باعث فائر بریگیڈ کو پلازہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ شارع فیصل موٹروے نہیں کہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی اجازت دی جائے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ دسمبر سے شارع فیصل پر موٹر سائیکلوں کو بائیک لین میں چلایا جائے گا۔ اب شارع فیصل پر اتنے کیمرے لگ گئے ہیں کہ شہریوں کیلیے یہاں سے سفر کرنا پل صرط پر چلنا جیسا ہوگا۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ پہلے ٹریفک حادثات میں روزانہ 3 اموات ہو رہی تھیں۔ ای چالان کے بعد یہ تناسب یومیہ دو ہو گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹریفک حادثات میں 46 اموات ہوئیں۔ کراچی کے شہریوں کے روڈ سینس کو فروغ دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








