افسوسناک، ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے بندر کہنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خودکشی کرنے والی ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون
خودکشی کرنے والی ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون، فوٹو غیر ملکی میڈیا

 ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے مزاحیہ تبصرے سے دل برداشتہ ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت تنو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو لکھنؤ میں اپنے شوہر راہول شریواستو کے ساتھ رہتی تھی، خودکشی کا واقعہ رواں ہفتے بدھ کی شام کو پیش آیا۔

تنو سنگھ کی بہن انجلی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کے گھر میں سب لوگ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے تھے، اسی دوران راہول نے تنو کو مزاحیہ انداز میں ’بندر‘ کہہ دیا جس پر وہ دل گرفتہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی۔
دروازہ کھٹکھٹانے پر کمرے کا دروازہ اندر سے لاک ملا، گھر والوں نے  کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو تنو کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول نے دروازہ توڑ کر تنو کو فوراً ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کو ماڈل بننے کا بے حد شوق تھا۔

تنو اور راہول کی 4 سال قبل محبت کی شادی ہوئی تھی، دونوں خوش گوار زندگی گزار رہے تھے جبکہ جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

Related Posts