عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنےکی تصدیق، پمز ڈاکٹر کے مزید انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: نیوز 18)

بانی تحریکِ انصاف عمران خان کی دائیں آنکھ کا معائنہ کیا گیا ہے، جس کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عمران سکندر نے مزید انکشافات بھی کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ روز قبل دائیں آنکھ کی بینائی کم ہونے کی شکایت کی جس پر پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔

بیان کے مطابق دائیں آنکھ کے ضروری ٹیسٹ، آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش اور ریٹینا کی او سی ٹی کی گئی۔ عمران خان کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مزید علاج کیلئے عمران خان کے ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال بھیجنے کی سفارش کی۔

ڈاکٹر عمران سکندر کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عمران خان کو تجویز کردہ علاج کیلئے پمز لایا گیا تھا۔ انہیں مرض اور علاج کے متعلق تفصیلات سمجھائیں۔ علاج سے قبل باضابطہ تحریری رضامندی ضروری ہوتی ہے جو حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور نگرانی میں ہوا جو تقریباً 20 منٹ میں بخیروخوبی مکمل ہوگیا۔ عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کے باعث بینائی متأثر ہوئی۔ علاج کے دوران مریض کی وائٹل علامات مستحکم تھیں۔

پمز ہسپتال نے عمران خان کو ہدایات، فالو اپ، مشورے اور دستاویز کے ساتھ ڈسچارج کردیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو 20 منٹ کے معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ عمران خان کی صحت بالکل درست ہے۔

Related Posts