رواں ماہ 45ارب روپے کے شارٹ فال کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس ادائیگیوں کا انتظار ہے، جس کیلئے ایف بی آر دفاتر اج بھی کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں تقریبا پونےچار سو ارب روپے کی ریونیو کمی کا سامنا ہے،13 ہزار 797 ارب روپے کا نظرثانی شدہ سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر افسران کی کوششیں جاری ہیں۔۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ آج تمام لارج ٹیکس پیئرز،میڈیم ٹیکس پیئرز،کارپوریٹ ٹیکس دفاترکھلےرہیں گے،ایف بی آر کےتمام علاقائی ٹیکس دفاتر اور ٹیکس و ڈیوٹیزکی وصولی کیلئے مجاز بینک برانچیں بھی کھلی رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو ہدف سے 239 ارب روپےکم رہا تھا،رواں ماہ 1 ہزار 31 ارب ہدف کے مقابلےمیں اب تک 986 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا،آج رات تک مزید تقریبا 40 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کی توقع کی جارہی ہے۔
اسی طرح اگلے 2 ماہ میں سپر ٹیکس کی مد میں بھی 200 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے,مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے 9917 ارب ٹیکس وصولی کا وعدہ کیاگیا ہے۔ایف بی آرکومارچ تک مزید 20765 ارب روپے ریونیو جمع کرنا ہوگا، جس سے ملکی معیشت مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








