ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ! کراچی بھی سائبریا ہواؤں کی زرد میں آجائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں سائبریا سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آج سے 3 فروری تک کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع بھی اس موسمی نظام سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یکم سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Posts