بلوچستان میں گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشتگرد
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے جو سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صرف گزشتہ 2 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 88 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، جو فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا عملی ثبوت ہے۔

بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، تاہم بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور کے جانباز جوانوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔یہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ریاست کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ریاست آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں نے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے جن کا جواب دیتے ہوئے سکیورتی فورسز نے 37 دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور بعد ازاں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی جبکہ پولیس اور فورسز کے 10 جوان شہید ہوگئے۔

Related Posts