بھارت: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک، بیوہ عہدے کیلئے نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

مہاراشٹر
(فوٹو: آن لائن)

بھارت کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکنِ پارلیمنٹ سنیترا پاوار، جو 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اجیت پاوار کی اہلیہ ہیں، انہیں مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا۔ سنیترا پاوار ہفتے کو (آج) مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پاوار 28 جنوری کو ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پارٹی  رہنماؤں اور کارکنوں نے سنیترا پاوار کو یہ ذمہ داری سنبھالنے پر آمادہ کیا۔

اجیت پاوار کی موت کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے حکام کا مزید کہنا ہے کہ سنیترا سب سے زیادہ غم میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کے شوہر اچانک دنیا سے چلے گئے۔ پارٹی کارکنان نے وفات کے چوتھے روز سنیترا پاوار سے گزارش کی کہ وہ اپنے شوہر کے کام کو آگے بڑھائیں۔

پارٹی سربراہ اور اجیت پاوار کے چچا شرد پاوار کا کہنا ہے کہ مجھے سنیترا پاوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بارے میں پہلے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔ میں نے اخبار میں پڑھا کہ دو سیاسی رہنماؤں نے اس حوالے سے کچھ اقدامات اٹھائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اجیت پاوار کی وفات کے بعد تیزی سے ہونے والے فیصلے حکومت کی اندرونی حکمتِ عملی میں شامل ہوں گے، تاہم ہمارے خاندان میں اتحاد برقرار ہے۔ خاندان میں کوئی مسئلہ ہو تو خاندان اکٹھا ہوجاتا ہے۔ جو نظر آتا ہے، انہی کے فیصلے محسوس ہوتے ہیں۔

Related Posts