پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی؟ جانیں 2 فروری کو غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 8 May 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی کرنسی مارکیٹ میں 2 فروری 2026 بروز پیر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر282 روپے 20 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالت 280 روپے 20 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 50 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 385 روپے 04 پیسے اور فروخت 389 روپے 51 پیسے رہی۔ یورو اوپن مارکیٹ میں 333 روپے 83 پیسے میں خریدا اور 338 روپے 26 پیسے میں فروخت ہوا۔

دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 55 پیسے کی خرید اور 77 روپے 35 پیسے کی فروخت پر رہا۔ جاپانی ین کی خرید 1.8083 روپے اور فروخت 1.9095 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 384 روپے 97 پیسے اور فروخت 385 روپے 66 پیسے رہی، جبکہ یورو 333 روپے 72 پیسے میں خریدا اور 334 روپے 32 پیسے میں فروخت ہوا۔

انٹربینک میں سعودی ریال 74 روپے 58 پیسے کی خرید اور 74 روپے 71 پیسے کی فروخت پر رہا، جبکہ چینی یوان 40 روپے 27 پیسے میں خریدا اور 40 روپے 34 پیسے میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور مقامی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جبکہ آنے والے دنوں میں شرح مبادلہ میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔

Related Posts