کبھی نہیں سوچا تھا یہ کام کروں گا، جانئے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری بیرون ملک کس حال میں ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فائل فوٹو

 سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وہ اب امریکہ میں اوبر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے ہیں، کیونکہ پاکستان چھوڑنے کے بعد مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صحافی علی حسنین ملک کے ساتھ گفتگو کے دوران قاسم سوری نے بتایا کہ وہ کبھی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ انہیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن انہوں نے بددیانتی یا غیر قانونی کام کرنے کے بجائے ایماندارانہ محنت کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم عمران خان کو گرفتار کرکے انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ قاسم سوری

انہوں نے کہا کہ یہاں میں واقعی مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہ کام کرنا پڑے گا، میں اوبر چلا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چوری یا غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کے بجائے عزت کے ساتھ روزی کمانا چاہتے ہیں۔

قاسم سوری نے کہا کہ وہ اب بھی سیاسی کارکن کے طور پر پارٹی کے بانی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی موجودہ صورتحال کے باوجود اس وژن کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی ذاتی مشکلات کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر ناانصافی سے جوڑا، خاص طور پر عمران خان اور ان کے خاندان کے خلاف قانونی مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے۔

Related Posts