یہ تفریحی میلہ ہے یہ جنگ؟ لاہور میں بسنت فیسٹیول کے دوران میڈیکل سروسز کو چوکس کر دیا گیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز خصوصی ڈیوٹی کے لیے لاہور بلا لیے گئے۔
سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹس، اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرارز کو بسنت کے موقع پر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید اور یکی گیٹ ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے، جبکہ سروسز، سید مٹھا اور میاں منشی ہسپتال میں بھی خصوصی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں تعینات ہوں گے اور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں خدمات سر انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہوں گے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








