محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 17 فروری کی شام کو پیدا ہوگا جو 18 فروری کو نظر آنے کے روشن امکانات ہیں جبکہ پہلے روزے کی متوقع تاریخ کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند 18فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 19فروری کو متوقع ہے۔ 17فروری کی شام 5 بج کر 1 منٹ پر رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوگی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 18فروری کی شام تک چاند کی عمر کم و بیش 26 گھنٹے تک جا پہنچے گی جس سے چاند دیکھے جانے کیلئے موزوں ہوجائے گا۔ کراچی میں غروبِ آفتاب کا وقت 6 بج کر 25 منٹ ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے اور اسی وجہ سے چاند دیکھنے میں آسانی ہوگی۔ اس طرح رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19فروری کو ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








