میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو رمضان المبارک میں بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان کے ایم سی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کے دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلا معاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولو گراؤنڈ میں اسٹال لگانے کی اجازت دی گئی ہے، پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی سانحہ گل پلازہ متاثرین کے ساتھ ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے جس میں ان کی ہر ممکن مدد کریں گے، پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








