لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 18 سالہ نوجوان پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں چھت سے گرا اور دم توڑ گیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بسنت: پتنگ کی خریداری میں اضافہ، لاہور میں 4روز کاکاروبار 1ارب سے متجاوز
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عقب شالیمار باغ باغبانپورہ گلی نمبر 18 میں پیش آیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








