اسلام آباد دھماکے کے بعد سی سی پی او کی ہدایت پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کے بعد سی سی پی او کی ہدایت پر لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دے دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر قسم کی غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔

سی سی پی او لاہور نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پبلک مقامات، مارکیٹوں اور رش والے علاقوں میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔

سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے پیش نظر لاہور میں مشتبہ افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ سپر وائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگران یقینی بنائیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 یا قریبی تھانے کو اطلاع دیں تاکہ بر وقت کارروائی یقینی بناتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کا خاتمہ کیاجاسکے۔

Related Posts