اسلام آباددھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خودکش بمبار کے 2بھائی اور خاتون گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکا
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ خودکش بمبار کے 2 بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد آج بھی راولپنڈی اسلام آباد کی فضا سوگوار ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکے کیلئے 4 سے 6 کلوگرام بارودی مواد اور بڑی تعداد میں بال بیرنگ کا استعمال کیا۔

مسجد میں داخلے سے روکنے پر خودکش حملہ آور نے پہلے تو پستول سے چھ فائر کیے اور پھر مسجد کے مرکزی ہال میں جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار افغانستان سے تربیت یافتہ تھا جس کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا شناختی کارڈ جائے وقوعہ سے ملا گیا۔ خودکش دہشت گرد کی شناخت یاسر ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی جس کے شناختی کارڈ پر بھی یہی نام تحریر ہے۔ حملہ آور پشاور کے محلہ قاضیاں کا رہنے والا تھا۔

پشاور سے خودکش بمبار کے 4رشتہ داروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہلاک دہشت گرد کے 2 بھائی اور ایک خاتون شامل ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی نمازِ جانزہ آج 11 بجے ادا کی جائے گی۔

خودکش دہشت گرد کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیاں پشاور بتایا گیا ہے۔ خودکش حملہ آور 5 ماہ تک دہشت گردی کی تربیت کیلئے افغانستان میں رہا جہاں اسے اسلحہ چلانے اور حملے کی تربیت دی گئی۔

Related Posts