پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ایسی ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہے کہ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکا کی یہ پچ اور کنڈیشنز بولنگ کیئلے سازگار ہیں۔ آج کے میچ میں پاکستان کے 3 فاسٹ بولرز کھیلیں گے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کے میچ میں نیدر لینڈز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بارش کی وجہ سے کولمبو کی یہ کنڈیشن بولنگ کیلئے سازگار ہے۔ ہمارے پاس اچھے اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








