بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی؟ افغان بورڈ کی اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روکنے کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان کرکٹ بورڈ کی عمارت
افغان کرکٹ بورڈ کی عمارت، فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی سپورٹ میں بھارت کے بائیکاٹ کے بعد افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کھیل کو سیاست زدہ کرنے لگا ہے۔

نجی چینل اے آر وائی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ افغان بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شرکت سے روکنے کی تیاری کرلی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے این او سی نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے گزشتہ سال ٹرائی سیریز سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد زمبابوے کو ٹرائی سیریز میں شامل کیا گیا تھا۔

 افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز بھی پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے ہیں، انہیں پشاور زلمی نے سائن کیا تھا۔

پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، تمام ٹیمیں آکشن میں اپنے اسکواڈ کو فائنل کریں گے۔

Related Posts