پاکستان کے معروف نوجوان کوہ پیما شاہ دولت مہم جوئی کے دوران گو جال میں برف سے ڈھکی چٹانی دیوار سے پھسل سے گہری کھائی میں جاگرے اور ان کا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعات کے مطابق 31 سالہ شاہ دولت شمسّل وادی سے تعلق رکھتے تھے اور وہ سرد موسم میں اس علاقے کی بلند برفانی دیواروں پر چڑھائی کر رہے تھے۔ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباً 400 میٹر نیچے زمین پر جا گرے۔ شدید چوٹیں لگنے کے باعث وہ اسی مقام پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت ان کے ساتھ ایک غیر ملکی کوہ پیما بھی موجود تھا جس نے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن شاہ دولت کی زندگی بچائی نہیں جا سکی۔ مقامی رضا کاروں نے ان کی لاش حادثے کے مقام سے نکال کر سوسٹ کے حکومتی اسپتال منتقل کی جو خنجراب پاس کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں لاش کو شمسّل منتقل کرکے وہاں تدفین کے لیے روانہ کیا گیا۔
شاہ دولت کو پاکستانی اور بین الاقوامی ماؤنٹیننگ کمیونٹی میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے دنیا کے چار 8,000 میٹر سے بلند پہاڑوں پر کامیابی سے چڑھائی کی تھی جن میں K2، ننگا پربت، گاشر برم 1 اور گاشر برم 2 شامل ہیں۔
دولت شاہ نے 2025 میں نے گاشر برم1 پر بغیر آکسیجن کے عبور کرکے قومی سطح پر خاصی شہرت حاصل کی تھی۔ شاہ دولت مشہور پاکستانی ماونٹینر سمینہ بیگ سے بھی رشتہ دار تھے اور 2022 میں K2 کے ایک سفر میں ان کے ساتھ شامل رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








