غصے کا آتش فشاں پھٹ پڑا! کورنگی میں مبینہ عوامی تشدد سے ڈاکو ہلاک، افسوسناک ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے کورنگی علاقے میں مبینہ طور پر شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو کورنگی نمبر ڈیڑھ کے مٹکے والی پلیہ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے ایک کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مشتعل عوام کی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین مبینہ طور پر اتنے مشتعل تھے کہ انہوں نے پکڑے گئے ڈاکو پر لاتیں اور گھونسے برسائے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ جاں بحق ڈاکو کے ساتھ موجود اسلحہ کار سوار شہری نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے اس واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts