شادی شدہ خاتون کے نابالغ لڑکے سے خفیہ تعلقات! شوہر اور ساس کو راستے سے ہٹانے کا کھیل ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی ریاست آندھرا پردش کے چتور ضلع میں 37 سالہ شادی شدہ خاتون نے 17 سالہ نوجوان کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اور ساس کی جان لینے کی کوشش کی لیکن ساس کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور نوجوان کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گریم پٹ گاؤں میں پیش آیا۔ خاتون اور نوجوان کے درمیان ناجائز تعلقات تھے جس پر شوہر اور بیوی کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا تاہم خاتون نے ناجائز تعلق میں رکاوٹ ڈالنے والے اپنے شوہر اور ساس کو راستے سے ہٹانے کے لیے نوجوان کے ساتھ ملکر دونوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

جمعہ کی رات جب گھر کے افراد سو رہے تھے نوجوان نے خاتون کی ساس پر جان لیوا حملہ کیا، اس نے ان کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑکنے اور چاقو سے گلا کاٹنے کی کوشش کی لیکن شور و غل کے باعث اہل محلہ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو قابو پا لیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لیا اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts