کاروباری ہفتے کے پہلا روز! جانیں پیر 9 فروری کی صبح فی تولہ سونا کتنے میں دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 9 فروری 2026 بروز پیر کو پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ جاری کیے جائیں گے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے جبکہ 10گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 8 ہزار 256روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کی حامل ایک تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 269 جبکہ 10 گرام چاندی چاندی 7 ہزار 89 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related Posts