پاکستانی روپے کی قدر خطرے میں؟ غیر ملکی کرنسی کے تازہ ترین ریٹس سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Forex rates in Pakistan today – November 2, 2025
ONLINE/ FILE PHOTO

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر 9 فروری 2026 کو پاکستان کی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے۔ ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 60 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 384 روپے 67 پیسے میں خرید اور 388 روپے 18 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یورو کی خریداری 330 روپے 54 پیسے اور فروخت 333 روپے 75 پیسے پر ہو رہی ہے۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 193 روپے 25 پیسے میں خریدا اور 197 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کی خریداری 203 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 207 روپے 01 پیسے میں ہو رہی ہے۔ چینی یوآن 38 روپے میں خریدا اور 40 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سعودی ریال 74 روپے 90 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 55 پیسے میں خرید اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جاپانی ین 1 روپے 77 پیسے میں خریدا اور 1 روپے 87 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 60 پیسے میں بینک خرید جبکہ 280 روپے 10 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔ برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 91 پیسے میں خرید اور 379 روپے 59 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یورو 329 روپے 63 پیسے میں خرید اور 330 روپے 22 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انٹر بینک میں سعودی ریال 74 روپے 56 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 70 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چینی یوآن 40 روپے 30 پیسے میں خرید اور 40 روپے 37 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی حالات، درآمدات اور ترسیلات زر کی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

Related Posts