نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ میں پاکستان نے ریویو کیوں لیا؟ جانیں معاملہ کیا ہے آخر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بھارتی شہر چنئی میں 8 فروری 2026 کو چنئی میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب نیوزی لینڈ نے ڈی آر ایس ریویو لیا تو براڈکاسٹرز نے غلطی سے اسکرین پر پاکستان ریویو چلا دیا۔

بھارتی براڈکاسٹرز کا یہ تکنیکی بلنڈر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ صارفین نے فوری طور پر مزاحیہ تبصرے شروع کر دئیے کہ جیسے پاکستان ہوٹل سے ریویو لے رہا ہے یا انڈیا پاکستان کا بائیکاٹ کر رہا ہے لیکن پاکستان کا نام پھر بھی آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ گلبدین نبی نے 63، صدیق اللہ اٹل نے 29، رحمان اللہ گلریز نے 27 اور درویش رسولی نے 20 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمرز 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، اور لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ لی۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کے ہدف کو 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹم سیفرٹ نے 65 رنز اور گلین فلپس نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے میچز میں انگلینڈ نے نیپال کے خلاف، جبکہ سکاٹ لینڈ نے اٹلی کے خلاف مقابلہ کیا۔ مجموعی طور پر 20 ٹیمیں چار گروپوں میں تقسیم ہیں، اور پہلے روز پاکستان نے گروپ اے میں نیدرلینڈز کو شکست دی، بھارت نے امریکا کو اور ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو ہرایا۔

Related Posts