شہری موٹر سائیکل سمیت گہرے گڑھے میں جا گرا! دیکھیں اورنگی ٹاؤن حادثے کی المناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے مختلف علاقوں میں نامکمل تعمیراتی کام شہریوں کیلئے خطرے کا باعث بن گئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک پر 4 فروری کی رات ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جب ایک شہری اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ گڑھے میں جا گرا۔

حادثے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گڑھے کے کنارے سے موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث وہ گڑھے میں جا گرا اور موٹر سائیکل بھی اس کے اوپر گر گئی۔

شہری خود باہر نکلنے کی کوشش کرتا رہا مگر کامیاب نہ ہو سکا تاہم خوش قسمتی سے تین راہگیر موقع پر پہنچے اور انہوں نے شہری کو نکالا، پھر رسی کی مدد سے موٹر سائیکل کو بھی باہر نکالا گیا اور شہری کسی بڑے نقصان سے بچ گیا۔

Related Posts