پاکستانی اداکاراؤں کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب، بسنت میں رقص کی ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بسنت
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں پاکستانی اداکاراؤں نے بسنت کے دوران بہت ہلا گلا، رقص اور جم کر پتنگ بازی کی۔ بسنت کے دوران اعلانیہ اور خفیہ سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زویا ناصر، صبا قمر، اشنا شاہ، اداکار یاسر حسین اور دیگر نے بسنت کا جشن منایا۔ پنجاب حکومت نے فنکاروں سمیت لاہور کے شہریوں اور لاہور آنے والوں کیلئے 3 روز تک بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

زویا ناصر سمیت دیگر اداکاراؤں نے اس دوران بسنت منانے، رقص کرنے اور دیگر “خفیہ سرگرمیوں” کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین پرجوش تبصرے کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ سینئر فنکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ اداکارہ سیمی راحیل نے بھی بسنت کے دوران سرانجام دی گئی تفریحی سرگرمیوں اور پتنگ اڑانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

گلوکارہ نمرہ مہرا بھی بسنت ک دوران کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور انہوں نے بھی بسنت کے دوران مختلف سرگرمیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرڈالیں، جنہیں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Shabbir (@nimramehraofficial)

علاوہ ازیں اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی صبا قمر، یاسر حسین اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ رقص، پتنگ بازی اور دیگر سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں سراہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

یہی نہیں، بلکہ اداکارہ یشما گل نے بھی بسنت کے موقعے پر پتنگ بازی کی، مختلف ساتھی فنکاروں کے ساتھ مل کر تصاویر کھنچوائیں اور رقص بھی کیا اور دیگر اداکاروں کی طرح تمام سرگرمیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی شوبز ستاروں نے اپنی تصاویر اور رقص کی ویڈیوز شیئر کرکے بسنت کے رنگ بکھیر دئیے۔ 3 روزہ جشنِ بہاراں کے دوران مداحوں کیلئے ٹی وی اور فلم کے یہ ستارے کچھ وقت کیلئے زمین پر اتر آئے تھے، تاہم بسنت کے اختتام کے ساتھ ہی رنگوں کا یہ میلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

Related Posts