ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسکاٹ لینڈ
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی شہر کولکتہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈنے اتلی کو 73 رنز کے طویل فرق سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کےبین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے،مائیکل لیسک نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اٹلی کےکپتان کندھےکی انجری کے باعث بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، جس کی وجہ سے اٹلی کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی۔

گروپ سی کے اس میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس  نےمقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر 207 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، جس کے جواب میں ہدف کے تعاقب کیلئے اٹلی کو ابتدا ہی سے 10رنز فی اوور سے زائد رن ریٹ درکار تھا۔

اس سے قبل ،اسکاٹ لینڈ کے اوپنرجارج منسی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی، مائیکل جونز 37 ،رچی بیرنگٹن 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، برینڈن میک مولن41 اورمائیکل لیسک 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم کے نمایاں بیٹرز بین میناٹی نے 52 اور ہیری میناٹی نے 37 رنز بنائے تاہم اٹلی کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 16 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts